اسلام آباد: (دنیا نیوز) مکار بھارت کی سازش ناکام، دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتوں میں میٹل چپ لگا دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ میٹل ڈکٹیکٹر کا الارم بجنے پر چیتنا یادیو کے جوتے اتروا کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات پر بھی ہندو بنیا چالبازی سے باز نہ آیا، چیتنا کے جوتوں کو خفیہ مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی سازش پکڑے جانے پر واویلہ مچا دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ چیتنا کے جوتے میں کچھ چیز چھپائی گئی تھی، شبہ ہونے ہر جوتے اتروا لیے گئے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
جوتے نہ واپس کرنے پر بھارتی واویلہ کے ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی ملاقات کے 24 گھنٹے کے بعد بے بنیاد الزامات لگائے، بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، اگر بھارتی الزامات میں کوئی سچائی ہوتی تو ڈپٹی ہائی کمشنر وہاں موجود میڈیا کو بتانے میں آزاد تھے۔ بھارت کے ساتھ کسی بے معنی بحث میں نہیں الجھنا چاہتے، ہماری شفافیت بھارتی الزامات کی نفی کر رہی ہے۔