کراچی: (دنیا نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سیاسی مخالفین پر برس پڑے، کہتے ہیں کراچی کے حوالے سے کس سے بات کریں؟ وزیر اعظم اپنے آپ کو وزیر اعظم تسلیم کرنے سے قاصر ہیں۔ سابق گورنر سندھ کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 10 سے زائد شخصیات کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت ہوئی تو پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال کہنے لگے کہ شہر قائد میں مردم شماری کے دوران 70 لاکھ لوگوں کو کم گنا گیا ہے، بولے سی ایم صاحب کو بھی معاملے پر آواز اٹھانا چاہئے تھی۔
مصطفیٰ کمال نے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کو کراچی کے حالات کا ذمہ دار قرار دیا۔ چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اپنے 14 شہداء کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں، بانی متحدہ چاہتے تو 25 ہزار شہداء کے لئے آواز اٹھاتے۔