اسلام آباد میں تعینات غیرملکی سفیروں کو سول اور عسکری حکام نے مشترکہ بریفنگ دی۔ سفراء کو بتایا گیا کہ پاکستان نے 16 سال میں دہشتگری کے خاتمے کے لئے بے انتہاء کام کیا۔ را اور این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کر رہا ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غیرملکی سفیروں کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعے گزشتہ چار برسوں میں دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کیں، را اور این ڈی ایس کی سرگرمیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہیں اور افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
ترجمان کے مطابق، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بریفنگ میں بتایا کہ کوئٹہ میں ہونے والے گزشتہ روز کے بم دھماکے کی کڑیاں افغانستان سے ملتی ہیں۔ سفراء کو ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک ہوئے۔
FM, FS and CGS and his team brief the dip corps at MOFA today pic.twitter.com/g9eh7YHmSY
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) January 10, 2018
Briefing to Dip Corps on Pakistan’s successful counter terrorism effort pic.twitter.com/iBTrZOUwME
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) January 10, 2018
Briefing was comprehensive and was well appreciated pic.twitter.com/Jv8z4orFGr
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) January 10, 2018