خیبر ایجنسی: (دنیا نیوز) خیبر ایجنسی باڑہ پولیٹیکل انتظامیہ کے تحصیل آفس کو 12 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ دہشت گردی کے باعث باڑہ میں کاروبار زندگی معطل تھا لیکن امن بحالی کے بعد زندگی معمول پر آگئی۔
کشیدہ حالات کے باعث سول انتظامیہ کے اہلکار تمام امور خیبر ہاوس پشاور سے سرانجام دے رہی تھی، امن بحال ہونے کے بعد 12 سال بعد تحصیل افس کو دوبارہ پشاور سے باڑہ منتقل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پاک فوج کے کامیاب آپریشنز کے بعد یہ سب کچھ ممکن ہوا ہے۔
باڑہ پولیٹیکل انتظامیہ کی تحصیل کھلنے سے عوام میں خوشی پائی جاتی ہے، اب انہیں اپنے مسائل کے حل کے لئے پشاور کا رخ نہیں کرنا پڑیگا۔ باڑہ کے عوام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے انکا کافی نقصان ہوا ہے، اب حکومت ان کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور توجہ دیں۔