لاہور: (دنیا نیوز) منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بروقت انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، شفاف انتخابات اور احتساب سے ہی ملک ترقی کرے گا، شفاف انتخابات ہوں تو ووٹ کا فیصلہ سب کو ماننا چاہئے۔
سراج الحق نے پاکستان بارے امریکی صدر کے بیان پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی بیان ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے، حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ مال روڈ پر ہونے جا رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر احتجاج میں جماعت اسلامی کا وفد شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قصور کی زینب کے ملزم کو قرار واقعی سز املنی چاہئے تاکہ ہمارے بچے محفوظ ہو سکیں۔