بدین: (روزنامہ دنیا) بلوچستان کے سابق وزیرِ داخلہ نوابزادہ گزین مری نے علیحدگی پسند سیاست سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بلوچستان کے سابق وزیرِ داخلہ نوابزادہ گزین مری نے علیحدگی پسند اور قوم پرست سیاست سے علیحدگی اور قومی دھارے کی سیاست میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے اور پاکستان کے عوام کی خدمت کا یہی واحد راستہ ہے۔
سندھ کے ضلع بدین کے علاقے گولارچی میں اپنی برادری کے افراد سے خطاب کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گزین مری کا کہنا تھا کہ وہ کسی جماعت میں باقاعدہ شمولیت سے قبل ملک کے مختلف علاقوں میں موجود برادری اور ان کے حامی افراد سے ملاقات کرینگے۔