لاہور: (دنیا نیوز) آئندہ الیکشن کیلئے مذہبی جماعتوں کا گٹھ جوڑ عروج پر پہنچ گیا۔ مولانا فضل الرحمان متفقہ طور پر متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے۔ 20 ارکان پر مشتمل مرکزی کونسل بھی بن گئی۔
مذہبی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے علامہ ساجد میر نے کہا کہ مرکزی کونسل میں ہر جماعت کا سربراہ اور 3، 3 نمائندے شامل ہیں، مرکزی کونسل 20 ارکان پر مشتمل ہے، تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے اور آج کے اجلاس میں مرکزی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان بولے، اب ہمیں دوبارہ رجسٹریشن کی طرف جانا ہو گا، ایم ایم اے کی تمام جماعتیں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گی، متحدہ مجلس عمل باقاعدگی کے ساتھ بحال ہو چکی ہے، پوری قوم کو یکجہتی کی دعوت دی جائے گی، ایم ایم اے کا اگلا اجلاس فروری میں ہو گا۔