لیبیا کشتی حادثہ، 16 پاکستان جاں بحق ہوئے: دفتر خارجہ

Published On 03 Feb 2018 06:25 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ کے مطابق، لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے میں 16 پاکستان جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق پاکستانیوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زندہ بچنے والے دانیال نے 8 لاشیں شناخت کی ہیں۔ مرنے والوں میں 4 افراد کا تعلق گجرات سے ہے۔ منڈی بہاؤ الدین کے بھی 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا میں کشتی ڈوب گئی، 90 تارکین وطن ہلاک، زیادہ تر پاکستانی

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا کے ساحل کے قریب انسانی سمگلروں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس سے 90 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔ مرنے والوں میں سے متعدد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ بچ جانے والوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ کشتی پر سوار زیادہ تر تارکین وطن کی اکثریت ان پاکستانی شہریوں کی تھی جو اٹلی پہنچنے کی کوشش میں مصروف تھے۔