خیبر ایجنسی: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل سے 6 ماہ قبل 17 افراد اغوا ہوئے تھے، تمام افراد اپنے گھروں میں پہنچ گئے۔
لنڈی کوتل کی انتظامیہ نے 6 ماہ قبل اغوا ہونے والے 17 افراد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام افراد اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔ بازیاب افراد میں طلبہ، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔
انتظامیہ ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے تمام افراد پولیٹیکل انتظامیہ، قانون نافذ کرنیوالے اداوں اور جرگہ عمائدین کی کوششوں سے بازیاب ہوئے، ان مغویوں کو افغانستان منتقل کیا گیا تھا۔