نیویارک: (دنیا نیوز) جنوبی ایشیائی خطے میں سکیورٹی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر پاکستان نے اقوام متحدہ سے مبصرین کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا خطے میں سکیورٹی خطرات مسلسل بڑھ رہے رہیں، اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت میں مبصرین کی تعداد بڑھائے۔ انہوں نے کہا موجودہ خطرات کے پیش نظر مبصرین کی تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ مبصرین کا علاقائی امن میں اہم کردار ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا مستقل امن کے لیے مسائل کی جڑ تک پہنچنا ہو گا، پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔