احتساب عدالت کی نیب کو اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنیکی اجازت

Published On 14 Feb 2018 07:55 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے نیب کو نواز شریف کے بعد اسحاق ڈار کیخلاف بھی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دیدی۔ سابق وزیر خزانہ کے جائیداد ضبطی پر اعتراضات مسترد کر دیئے گئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی درخواست پر 7 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے جائیداد ضبطی پر تمام اعتراضات مسترد کر دیئے۔ یاد رہے کہ عدالت نے جائیداد ضبط کرنے کے چیئرمین نیب کے فیصلے کی توثیق کی تھی جسے سابق وزیر خزانہ نے چیلنج کیا تھا۔

نیب پراسیکیوٹر نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی نادر عباس کا بیان بھی نئے گواہان کے ساتھ ہی ریکارڈ کرایا جائے گا۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔