منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے فاروق ستار سمیت 10 متحدہ رہنماؤں کو بُلا لیا

Published On 15 Feb 2018 06:41 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے نے فاروق ستار اور رؤف صدیقی سمیت ایم کیو ایم کے 10 ارکان پارلیمنٹ کو طلب کر لیا ہے، نوٹسز جاری۔

ذرائع کے مطابق، فاروق ستار نے 2 کروڑ 8 لاکھ روپے، عبد الرؤف صدیقی نے 3 کروڑ 8 لاکھ 20 ہزار، محمد عادل صدیقی نے 7 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزار جبکہ سینیٹر احمد علی نے 2 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن بھجوائے۔ ایم کیو ایم ر ہنماء ساجد احمد نے 4 کروڑ 16 لاکھ سے زائد، سفیان یوسف نے 2 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، معین عامر پیرزادہ نے 3 کروڑ 24 لاکھ 4 ہزار، ریحان ظفر نے 3 کروڑ 52 لاکھ سے زاہد، ڈاکٹر صغیر احمد نے 3 کروڑ 56 لاکھ جبکہ عدنان احمد نے 3 کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار روپے خدمت خلق فاؤنڈیشن لندن سیکریٹریٹ بھجوائے۔ ایم کیو ایم کے اہم رہنماوں کے علاوہ مختلف سیکٹرز کے دیگر 9 کارکنان کو بھی ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔