لاہور: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں خواتین ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگانے کے معاملے ہر عدالت نے 2 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ضلع کچہری کی عدالت میں خواتین ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے کے کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نے سماعت کی۔ ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے خفیہ کیمرے سے ویڈیو بنا کر مقدمہ مدعی کی بہن کو بلیک میل کیا، ملزمان نے مقدمہ مدعی کو دھمکیاں بھی دیں اور موبائل بھی چھین لیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ مزید تفتیش کے لیے ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔