گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی، میت دیکھ کر دو بڑے بھائی یکے بعد دیگرے چل بسے، علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق، اندوہناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے الیاس کالونی میں پیش آیا۔ 35 سالہ زاہد نے معاشی تنگی اور گھریلو حالات کی پریشانی پر اپنی جان لے لی۔ چھوٹے بھائی کی موت کی خبر سنتے ہی اس کے بڑے بھائی 6 بچوں کے باپ غلام عباس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ دونوں بھائیوں کی اچانک موت کا صدمہ تیسرا بھائی صدام بھی برداشت نہ کرسکا اور دل کا دورہ پڑنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔
ایک ہی گھر میں ایک ہی وقت میں تین اموات سے گھر میں کہرام مچ گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی۔