اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی دارالامراء کے رکن کشمیری رہنماء لارڈ نذیر نے مولانا فضل الرحمان کو چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں مولانا نے مسئلہ کشمیر پر منہ نہ کھولنے کی قسم کھا رکھی ہے۔
لارڈ نذیر احمد نے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فضل الرحمان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پراسرار خاموشی کو افسوسناک قرار دیا۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بتایا کہ حریت رہنماء کو سلو پوائزنگ کی جا رہی ہے اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ مشال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک دہشت گرد نہیں، حریت پسند ہیں، بھارتی فوج نے مظالم سے انہیں زندہ لاش بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے عالمی سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Just put back under #HouseArrest, only a day after my release from a two weeks continuous detention. At least got a chance to visit Yasin sb at SKIMS Soura to inquire about his health and wish him a speedy recovery. pic.twitter.com/lRbPiWW4fW
— Mirwaiz Umar Farooqمیرواعظ عمر فاروق (@MirwaizKashmir) February 16, 2018
JKLF leader Yasin Malik needs medical treatment Indian Govt should allow him to travel for check ups pic.twitter.com/vvl3m2iAA6
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) February 16, 2018