سکھر :دیرینہ دشمنی پر خواتین سمیت تین افراد قتل

Published On 25 Feb 2018 01:19 PM 

ملزموں نے گڈانی پھاٹک کے قریب گھر میں گھس کر فائرنگ کی ، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے :پولیس

سکھر (دنیا نیوز ) سکھر میں دیرینہ دشمنی پر نامعلوم افراد نے خواتین سمیت تین افراد کو گھر گھس کر قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ گڈانی پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد ایک گھر میں گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے میاں بیوی اور ان کی ایک رشتہ دار خاتون موقع پر ہی چل بسے ۔

ملزم واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے اور ملزموں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے تاہم دیگر پہلوئوں پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے ۔