نہال ہاشمی کی خالی نشست پر سینیٹ کا ضمنی الیکشن، پولنگ جاری

Published On 01 Mar 2018 09:47 AM 

لاہور: (دنیا نیوز) نہال ہاشمی کی خالی نشست پر پنجاب اسمبلی میں سینٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ڈاکٹر اسد اشرف اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر زرقا میں مقابلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نہال ہاشمی کے نااہل ہونے سے خالی ہو نے والی سینٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ڈاکٹر اسد اشرف اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر زرقا مد مقابل ہیں۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق نے ضمنی سینٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ سٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے۔ پولنگ کا عمل چار بچے تک جاری رہے گا۔

پنجاب اسمبلی کے 371 ارکان ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ ووٹرز کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں انتخابی پرچی پر نشان لگانے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے۔ تمام امیدواروں کے نام ایک ہی انتخابی پرچی پر درج ہونگے۔ ووٹرز کو اپنے امیدواروں کی جماعتی وابستگی پہلے ہی ذہن نشین کرنا ہو گی جس امیدوار کو زیادہ منتخب شدہ دیکھنا چاہتے ہیں اسکے نام کے سامنے 1 نمبر لکھنا ہوگا۔ انتخابی پرچی پر ترجیحی نشان لگانے کے بعد ووٹرز طے کر کے رکھیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں سینٹ ضمنی انتخاب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔