لاہور: (دنیا نیوز) چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے پنجاب میں پہلے سینیٹر ہوں گے۔ انہوں نے کہا اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ سینیٹرز وہ لوگ بنیں جو عالمی معاملات سے باخبر ہوں، خارجہ پالیسی کی ناکامی کی وجہ سے ہم پر بہت دباؤ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے سینیٹ کے امیدوار چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے پاس 30 ووٹ ہیں، 5 آزاد امیدوار ہیں ، جماعت اسلامی نے ووٹ کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا ایک سیٹ ہماری بنتی ہے اس لئے ایک ہی امیدوار کا اعلان کیا ہے، سینیٹ میں وہ لوگ ہوں جو دنیا میں پاکستان کا اچھا پیغام دے سکیں۔
پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کر کے وقت سے پہلے انتخابات کا انعقاد کر سکتے ہیں ، ہم انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ہارس ٹریڈنگ جمہوریت پر بدنما داغ ہے جس کو دھونا پڑے گا، امید ہے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہ ہو۔