لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات میں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ تحریک انصاف نے پولنگ روک کر بیلیٹ باکس چیک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے الزام عائد کیا کہ رانا ثناء اللہ کی قیادت میں حکومتی ارکان نے پولنگ بوتھ پر ہلا بولا ، ارکان اسمبلی بیلیٹ پیپر باہر لے کر گئے ، پورا یقین ہے کہ ارکان بیلیٹ باکس میں خالی پرچیاں ڈال کر ووٹ کی پرچی باہر لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے پرزائیڈنگ افسر کو اپنا احتجاج رکارڈ کروایا لیکن پرزائیڈنگ افسر نے ہماری شکایت پر کان نہین دھرا
شعیب صدیقی نے کہا پرزائیڈنگ افسر کو ووٹنگ رکوا کر بیلیٹ باکس کھلوانے کی تحریری درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر بیلیٹ باکس میں سے خالی پرچیاں نکلیں تو انتخاب کالعدم قرار دیا جائے ، ایک ایم پی اے کو بیلیٹ باکس میں خالی کاغذ ڈالتے دیکھا ہے، ووٹ کا تقدس پامال کیا جا رہا یے۔