کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان سے نومنتخب ہونے والے سینیٹرز نے وفاق سے سینیٹ کی چیئرمین شپ مانگ لی، وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں تعاون کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے دروازے کھلے ہیں۔
بلوچستان سے نومتخیب ہونے والے سینیٹر صادق سنجرانی نے وفاق سے سینیٹ کی چیئرمین شپ بلوچستان کو دینے کا مطالبہ کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ صوبے کے تمام سینیٹرز سے اس معاملے پر رابطہ کرے گا۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ان کے گروپ نے سینیٹ میں 6 نسشتیں حاصل کی ہیں جو بڑی کامیابی ہے، سینیٹ میں تعاون کے لئے ان کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے کھلے ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے ایوان بالا میں سینیٹرز کی تعداد 22 ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ چیئرمین شپ کے معاملے پر صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں متفقہ لائحہ تیار کرتی ہیں یا نہیں؟