نواب شاہ: حفاظتی ٹیکوں کا مبینہ ری ایکشن، تین بچے جاں بحق

Published On 04 Mar 2018 05:12 PM 

نواب شاہ: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ تین بچوں کی حالت غیر ہونے پر کراچی منتقل کر دیا گیا۔

نواب شاہ میں محکمہ صحت کی سنگین غفلت کے باعث کئی گھروں پر قیامت گزر گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے معصوم بچوں کو خسرے سے بچاؤ کیلئے نواب شاہ سمیت ضلع شہید بینظیر آباد میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم جاری ہے۔ معصوم بچوں کو بیماری سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کے مبینہ ری ایکشن سے تین بچے جاں بحق جبکہ تین کی حالت غیر ہونے پر انھیں شویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دوسری جانب ایمرجنسی وارڈ میں کوئی سینئر ڈاکٹر موجود نہیں تھا دو جونیئر ڈاکٹرز کو مامور کیا گیا تھا جس پر ورثا اور عوام نے شدید احتجاج کیا تاہم ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سینئر ڈاکٹرز بلوانے کے بجائے پولیس کو طلب کر لیا گیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ اور ورثا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملوث ڈاکٹرز اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔