پشاور: (دنیا نیوز) سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان نے وفاداریاں تبدیل کیں، خیبر پختو نخواہ حکومت نے رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھیجوا دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 61 میں سے 49 ارکان نے اپنے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کئے جبکہ 12 ارکان نے دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کو ووٹ دیا ۔ رپورٹ کے مطابق، پیپلزپارٹی کے کے پی اسمبلی میں 6 ارکان تھے ، ایک رکن نے 10 اور دوسرے نے 9 ووٹ حاصل کیے، امیدوار جے یو آئی ف نے تحریک انصاف کے 8 ایم پی ایز کا ووٹ حاصل کیا۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔