کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے سرکاری ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل سٹاف کو ریڈ زون میں جانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، واٹر کینن سے نہلا دھلا کر کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔
ہیلتھ الاؤنس تو نہ ملا لیکن پولیس نے ایسی درگت بنائی کہ سرکاری ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل سٹاف کو بھاگنا پڑ گیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر سندھ گورنمنٹ کے ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل ہسٹاف ہیلتھ الاؤنس کے حصول کے لیے احتجاج کرنے پہنچے۔
مظاہرین نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے آڑے ہاتھوں لیا۔ پہلے واٹر کینن کا استعمال کر کے مظاہرین کو نہلایا، پھر شلینگ اور لاٹھی چارج سے تواضع کی۔
گرفتارویوں کا سلسلہ شروع ہوا تو مظاہرین نے بھاگنے کو ہی غنیمت جانا۔ مظاہرین کے منتشر ہونے کے بعد پولیس نے پریس کب کے باہر احتجاجی کیمپ بھی اکھاڑ دیا۔