راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس بار یومِ پاکستان کا تھیم 'امن کا نشان ہمارا پاکستان' رکھا گیا ہے۔
23 مارچ 2018ء کے روز اٹھہترویں یومِ پاکستان کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ اس بار یومِ پاکستان کا تھیم امن کا نشان ہمارا پاکستان رکھا گیا ہے جس کا پرومو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امن کا نشان ہمارا پاکستان کا مطلب ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ دشمنوں نے راہ سے بھٹکانے کی کوششیں کیں لیکن پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کے بعد تیزی سے مکمل امن کی جانب بڑھ رہا ہے۔
Nation prepares to celebrate 78th PakDay on 23 Mar 2018.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 7, 2018
“Pakistan is synonymous to Peace and we shall safeguard it at any cost IA”.#PakistanTheLandOfPeace #PakDayParade2018#LongLivePakistan pic.twitter.com/UhuTC5U3TJ
پیرا ٹروپنگ کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کے جنگی جہاز بھی فلائی پاسٹ کریں گے جبکہ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارہ خصوصی کرتب کا مظاہرہ کرے گا۔