کراچی :گلبہار میں کومبنگ آپریشن ، 15 مشکوک افراد زیر حراست

Published On 11 Mar 2018 09:27 AM 

چمڑا چورنگی کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت رینجرز اہلکار زخمی ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون سمیت رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا، گل بہار کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون سمیت رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی خاتون کی شناخت بائیس سالہ علیشاہ اور رینجرز اہلکار کی شناخت پچاس سالہ نوازش علی شاہ کے نام سے ہوئی، واقعے کے بعد رینجرز نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہوگئے۔ دوسری جانب گل بہار کے علاقے حاجی مرید گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران پندرہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان سے ایک سیون ایم ایم رائفل اور تین پستول اور منشیات برآمد ہوئیں۔