مختلف شہروں میں سیاسی جماعتوں کے جلسے ، کئی پارٹیوں کی جانب سے رکنیت سازی مہم بھی جاری ہے
لاہور (دنیا نیوز ) الیکشن سے قبل سیاسی ایکشن، اتوار سیاسی سنڈے بن گیا۔ کہیں جلسے تو کہیں ممبر سازی مہم جاری ہے، قائدین اتوار کو سیاسی وار کرنے کو بھی تیار ہیں۔
چھٹی کا دن سیاسی سنڈے بن گیا، ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف پنجاب اور اے این پی سوات میں ان ایکشن دکھائی دے گی۔ حکمران جماعت نے اتوار کو سیاسی وار کرنے کے لئے گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں موچے سجا لئے۔ شہباز شریف گوجرانوالہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے جبکہ مریم نواز راولپنڈی میں پارٹی کنونشن سے خطاب کریں گی۔
جلسوں کے لئے سٹیج سج گئے اور کارکنوں کی آمد کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فیصل آباد کی پچ پر سیاسی اننگز کھیلیں گے جہاں وہ پارٹی کی ممبر سازی مہم میں حصہ لیں گے۔ ادھرعوامی نیشنل پارٹی اے سوات میں سیاسی مسلز شو کرے گی۔ مینگورہ میں میدان سج گیا ہے، جلسے سے اے این پی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان خطاب کرینگے۔