چھوٹے صوبے سے ایوان بالا کے سربراہ کا انتخاب احساس محرومی کا خاتمہ کرے گا :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی فیصل آباد میں میڈٰیا سے گفتگو
فیصل آباد (دنیا نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ملک اور فیڈریشن کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بلوچستان سے کیا جا تہا ہے جس سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا اور باقی تینوں صوبوں میں بھی یہ پیغام جائے گا کہ ان کی آواز سنی گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے ایک ایسے شخص کو لیڈر بنا دیا جو لیڈر نہیں تھا ، اسی شخص نے عوام کو خریدا اور ان کی قیمت لگائی ، انہوں ںے کہا کہ نواز شریف نے ہر دور میں اپنے امپائر رکھ کر میچ جیتا لیکن اس بار انہیں اس لئے شکست ہوئی کیونکہ امپائر ان کے اپنے نہیں تھے۔ ان دونوں بھائیوں کو ضیا الحق والی اسٹیبلشمنٹ نہیں ملی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کریں گے کیونکہ سینیٹ الیکشن جمہوریت کی علامت ہیں اور اگر ان الیکشن میں جمہوریت کامیاب ہوگئی تو ہم بھی کامیاب ہوجائیں گے ۔