'سیاسی رہنماؤں نے رویہ نہ بدلا تو ہر کوئی جوتا کلب کا ممبر بن جائے گا'

Last Updated On 14 March,2018 06:57 pm

یہ خبر بھی پڑھیں:جامعہ نعیمیہ لاہور میں نواز شریف پر جوتا پھینک دیا گیا، 3 افراد گرفتار

صوبائی وزیر قانون نے جوتا بازی، نفرت اور پرتشدد رویوں کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا جب مخالفین کو پکڑ لو، مار دو، گھسیٹ دو کی تقاریر ہوں گی تو پھر کارکنوں کا ردعمل فطری ہوگا۔ انہوں نے کہا جو جوتا بازی شروع ہوئی ہے اس شدت پسندی کو ایجاد کرنے والا عمران خان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:گجرات میں عمران خان پر جوتا پھینکنے کی ناکام کوشش

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں سیاسی انجینئرنگ نہیں ہوسکے گی، الیکشن ضرور ہوگا کیونکہ روکنے والوں نے خود اب اپنی پارٹی بنا لی ہے۔ انہوں نے کہا آصف زرداری اور عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے چہرے ہیں ، نامعلوم فرشتہ پارٹی کا ایک پاؤں زرداری اور دوسرا عمران خاں کے کندھے پر ہے، اسٹیبلشمنٹ کا ٹولہ عوامی نفرت کا شکار بنے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مرزا رمضان بیگ مسلم لیگی کارکن ہے مگر اس پر تشدد کر کے بیان لیا گیا۔