خواجہ سعد رفیق کا پیراگون سے تعلق، دستاویزات منظرعام پر آگئیں

Last Updated On 17 April,2018 03:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے متعلق اہم ثبوت مل گئے۔ خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا تھا کہ انکا پیراگون سٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی پیراگون سے تعلق کی دستاویزات منظرعام پر آگئیں۔ 2016 میں خواجہ برادران نے 50 کینال سے زائد رقبہ چیف ایگزیکٹیو پیراگون کیساتھ تبادلہ نامہ کیا، انہوں نے پیراگون میں زمین بھی حاصل کی۔

یاد رہے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس میں نیب آفس لاہور میں پیش ہوچکے ہیں جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ نیب کی تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انکا بیان ریکارڈ کیا تھا۔