اپنے صحافتی کیریئر میں مختلف اداروں میں خدمات انجام دیں، نماز جنازہ آج بعد نماز عصر میاں میر دربار پر ادا کی جائے گی
لاہور (دنیا نیوز ) دنیا نیوز کے سینئر پروڈیوسر سہیل جاوید مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی میت آج کوئٹہ سے لاہور پہنچے گی جس کے بعد نماز عصر کے بعد ان کی نماز جنازہ دربار میاں میر پر ادا کی جائےگی۔ سہیل جاوید کا شمار لاہور کے سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے ۔
انہوں نے اخبارات میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ سہیل جاوید کا شمار دنیا نیوز کے بانی کارکنوں میں ہوتا تھا۔ وہ 2008 میں دنیا نیوز سے وابستہ ہوئے اور ادارے کی ترقی اور کامیابی کیلئے ان تھک کام کیا۔ دنیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود اور تمام سٹاف کی جانب سے سہیل جاوید کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔