ابوظہبی: (دنیا نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابوظہبی میں شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس کے دوران علاقائی سکیورٹی اور دفاعی امور زیر بحث آئے۔
آرمی چیف متحدہ عرب امارات کے دورہ پر ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابو ظہبی کے شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور دفاعی امور پر گفتگو ہوئی۔