لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگیوں کا اتحاد ضروری اور خوش آئند ہے۔ نگران وزیرِاعظم اور وزیرِاعلیٰ بھی غیر متنازع ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کیلئے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیرِاعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الہیٰ سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ مسلم لیگیوں کے اتحاد اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگیوں کا اتحاد ضروری اور خوش آئند ہے۔ آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ بھرپور حصہ لے گی، اس سلسلے میں سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کروانے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ نگران وزیرِاعظم ایسا ہونا چاہیے جس پر کسی سیاسی جماعت کو اعتراض نہ ہو جبکہ نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کا غیر متنازع شخصیت ہونا بھی نہایت ضروری ہے۔