راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کے تحفظات، متنازع مندرجات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بڑا فیصلہ، وضاحت کے لیے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی طلبی
سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی 28 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی طلب کر لیے گئے۔ پاک فوج نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ان کی کتاب سپائی کرونیکلز میں ان سے منسوب باتیں درست ہیں یا نہیں؟
قانونی ماہرین کے مطابق اگر جنرل ریٹائرڈ اسد درانی وضاحت میں فوجی حکام کو مطمئن نہ کر سکے اور ملٹری کوڈ آف کندیکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو ان کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923ء کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
Lt Gen Asad Durrani, Retired being called in GHQ on 28th May 18. Will be asked to explain his position on views attributed to him in book ‘Spy Chronicles’. Attribution taken as violation of Military Code of Conduct applicable on all serving and retired military personnel.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 25, 2018
لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کو جی ایچ کیو طلب کیا جانا جنرل قمر جاوید باجوہ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے مطابق کوئی بھی شخص ملک اور قانون سے بالاتر نہیں ہے۔