ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کی سول کورٹ نے ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کےخلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا سے 9 جون تک جواب بھی طلب کر لیا۔
ملتان کی سول کورٹ میں ریحام خان کی کتاب کی رونمائی روکنے کیلئے درخواست دائر کی گئ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کتاب کے متن کا کچھ حصہ مبینہ طور پر حقائق کے خلاف ہے۔ عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا سے 9 جون تک جواب طلب کر لیا۔