اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی حیات سے متعلق تین دن میں رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ میں عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا عافیہ صدیقی کی حیات سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں، اطلاع ہے کہ عافیہ صدیقی کا انتقال ہو گیا ہے، اللہ خیر کرے گا عافیہ صدیقی حیات ہوں گی، وزارت خارجہ سفارتخانے کے ذریعے عافیہ صدیقی کی زندگی سے متعلق تین دن میں رپورٹ دے۔
یہ خبربھی پڑھیں:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انتقال سے متعلق خبریں پھر گردش کرنے لگیں
یاد رہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی (پیدائش مارچ 2 1972) کراچی میں پیدا ہوئیں۔ 8 سال کی عمر تک زیمبیا میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد کراچی میں ابتدائی اور ثانوی تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد بوسٹن ٹیکساس میں جامعہ ٹیکساس میں کچھ عرصہ رہیں پھر وہاں سے میساچوسٹس ادارہ طرزیات (MIT) چلی آئیں اور اس ادارہ سے وراثیات میں علمائی (PhD) کی سند حاصل کی۔