اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف کا کہنا ہے جس نے آئین توڑا، اس کو ویلکم کیا جا رہا ہے، مگر ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے کا نام ای سی ایل میں ڈال رہے ہیں، نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ سمجھنا بھول ہے پیشیوں سے جھک جاؤں گا، جو اربوں روپے کھا گئے ان کے مقدموں کو نہیں چلایا جا رہا۔ انہوں نے کہا 100 کے لگ بھگ پیشیاں بھگت چکے ہیں، ایسے حالات میں مقدمے نہیں لڑے جا سکتے۔