چودھری نثار کے مقابلے میں ن لیگ کے امیدوار فائنل

Last Updated On 20 June,2018 11:19 am

لاہور: (دنیا نیوز) کل کے حلیف آج کے حریف، چودھری نثار کے مقابلے میں لیگی امیدوار فائنل، انجینئر قمر الاسلام اور سردار ممتاز کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ کی بوکھلاہٹ بہت کچھ ظاہر کر رہی ہے۔

ن لیگ نے چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار اتار دیے، انجینئر قمر الاسلام اور سردار ممتاز کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ قمر الاسلام این اے 59 اور سردار ممتاز این اے 63 سے مدمقابل ہوں گے۔ دونوں کو چودھری نثار کے مقابلے میں ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ متفقہ طور پر ہوا۔

پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کی بوکھلاہٹ بہت کچھ ظاہر کر رہی ہے۔ کس کی پلاننگ کارگر نہ ہوسکی اور انتخابی نتائج کیا ہونگے یہ وقت ہی بتائے گا۔

فیصل آباد میں میڈٰیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے بھی چودھری نثار پر تنقید کی، سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چودھری نثار قیادت پر انگلی اٹھا کر اپنا قد چھوٹا کر رہے ہیں۔

Advertisement