ٹیکسلا: (دنیا نیوز) سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کوئی نثار گروپ بننے نہیں جا رہا، جیپ والے آزاد امیدواروں سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہے۔
ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات میں جیپ گروپ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جیب کے نشان والے امیدواروں سے نہ تو کئی رابطہ ہے اور نہ ہی کوئی نثار گروپ بننے جا رہا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کے بعد معلق پارلیمنٹ بنے گی۔
سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں جی حضوری چلتی ہے، لندن میں بیٹھی بی بی پہلے بولتی پھر سوچتی ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کوئی اختلافی بات نہیں سنتے۔ چودھری نثار نے کہا وہ کسی کا مہرا نہیں، ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ آنے کے بعد بات کریں گے۔