کراچی: (دنیا نیوز) تصادم اس وقت شروع ہوا جب دونوں جماعتوں کے کارکنان انتخابی مہم کے دوران آمنے سامنے آ گئے۔
سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا ضبط بھی جواب دے گیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پاکستان تحریکِ انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔
تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پرامن ریلی پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا، ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مخالفین ہار سے خوفزدہ ہے، ان کو مقابلہ کرنا ہے تو ووٹ سے کریں، 25 جولائی کو کراچی والے بلے پر مہر لگا کر مخالفین کو منہ توڑ جواب دیں گے
دوسری جانب اے پی این کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہم پرامن لوگ اور عدم تشدد کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، چھوٹے موٹے واقعات ہر جگہ ہوتے ہیں، فیصل واوڈا اپنی واضح شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔