لاہور: ( روزنامہ دنیا ) لاہور سے ایک ہی گھر کے 3 افراد رکن قومی اسمبلی بن گئے۔ میاں بیوی بیٹے سمیت قومی اسمبلی میں بیٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک پرویز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 سے جبکہ ان کے صاحبزادے علی پرویز ملک نے حلقہ این اے 127 سے جیت اپنے نام کی جبکہ پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ کی ترجیحی امیدوار ہیں اور ان کا رکن بننا یقینی ہے۔