فراڈ کیسز: عابد باکسر کی 4 ستمبر تک ضمانت میں توسیع

Last Updated On 04 August,2018 07:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے جعلی پولیس مقابلوں کیلئے بد نام عابد باکسر کی قتل، ڈکیتی اور اقدام قتل سمیت 10 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

انکوانٹر اسپلسٹ عابد باکسر اپنے وکیل آزر لطیف خان کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی سمیت دیگر عدالتوَں میں پیش ہوئے اوران کے وکیل نے مقدمات میں عبوری ضمانتوں مین توسیع کی استدعا کی۔ وکیل کے مطابق عابد باکسر پر قتل، اغوا اور دیگر الزامات میں بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں جن کا مقصد درخواست گزار کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عابد باکسر کی ضمانت منظور کی جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے عابد باکسر کی مختلف مقدمات مین عبوری ضمانتوں میں 4 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔