اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریکِ انصاف مخالف جماعتوں کی جانب سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد الرحمان کو نامزد کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے زیرِ صدرات متحدہ مجلسِ عمل (ایم ایم اے) کا اجلاس ہوا جس میں مولانا اسعد محمود کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے متفقہ امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
مولانا اسعد محمود جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے ہیں۔ ایم ایم اے کی چند جماعتوں کی جانب سے اسد محمود کی مخالفت کے بعد ڈپٹی سپیکر کیلئے مولانا عبدالشکور کا نام بھی زیرِ غور لایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) مخالف جماعتوں کے بننے والے پاکستان الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن نے ڈپٹی سپیکر کا عہدہ ایم ایم اے کو دیا تھا۔