کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی نجی سپر مارکیٹ میں آتشزدگی، فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں بلا لی گئیں۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ کی شدت بڑھنے کے باعث پاک بحریہ سے معاونت طلب کر لی گئی.
کراچی کے معروف کمرشل علاقے شاہراہ فیصل پر نجی سپر مارکیٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تاہم آگ کی شدت کے مدنظر مزید 5 گاڑیاں طلب کر لی گئیں۔عملے کے مطابق ابھی آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق صفورہ اور نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور آتشزدگی کے مقام پر مزید واٹر ٹینکرز روانہ کر دیئے گئے۔ انھوں نے عملے کو پانی کی مزید فراہمی کا بھی حکم دیدیا۔ جبکہ ہائیڈرنٹس حکام کو بھی نجی سپر مارکیٹ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
کئی گھنٹوں کی کوششوں کے باوجود آگ کی بڑھتی شدت کے سبب پاک بحریہ سے معاونت طلب کر لی گئی، پاک بحریہ کے مطابق نیول فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔