تائیپی (دنیا نیوز ) تائیوان کے شہر تائیپی میں ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ مریضوں کو وارڈز سے نکال کر ہسپتال کے لان میں پہنچا دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو دوسرے ہسپتالوں کو بھجوا دیا گیا۔
میڈیا کے مطابق آگ وئی فو ہسپتال کی ساتویں منزل میں ایک وارڈ میں لگی، وارڈ میں تینتالیس مریضوں اور عملے کے ارکان کو نکال لیا گیا۔
تئیس افراد کو شہر کے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پندرہ مریضوں کی حالت نازک ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔