واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے بعد اب واشنگٹن کے جنگلات میں آگ لگ گئی، گیارہ ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ سے آبادی کو بھی خطرہ لا حق ہو گیا۔ اُدھر کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں بھی سات مقامات پر جنگل میں آگ لگ گئی۔
میڈیا نے آگ کو مائل پوسٹ نائنٹی فائر Milepost-90 Fire کا نام دیا ہے، پچاس گھروں پر مشتمل آبادی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، آگ کے خطرے کے پیش نظر مختلف علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل ہونے کی ہدایت اور ہائی وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں سات مقامات پر جنگل میں لگی آگ نے 65 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔