کیلیفورنیا (دنیا نیوز ) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی، حکام کا کہنا ہے 90 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات کو نقصان پہنچا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی، محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق تئیس جولائی سے لگی آگ کو بجھانے کے لئے ساڑھے تین ہزار فائر فائٹرز، سترہ ہیلی کاپٹر مصروف ہیں۔
شدید گرم اور خشک موسم کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے آگ بجھانے کے لئے فنڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔