نیویارک: (دنیا نیوز) کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں جنگل کی آگ نے رہائشی علاقے کو لپیٹ میں لے لیا، درجنوں گھر جل کرراکھ ہو گئے، آگ بجھانے کی کوشش میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
کیلی فورنیا میں جنگل کی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث 17ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جل کرراکھ ہو گیا، درجنوں گھر بھی آگ کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ آگ بجھانے کی کوشش میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
شمالی کیلیفورنیا میں آگ معروف یوسمائت نیشنل پارک کے نزدیک لگی جسے تین اگست تک بند کردیا گیا ہے، حکام نے آگ لگانے کے شبہے میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے، کیلی فورنیا کے گورنر جیری براؤن نے آگ سے متاثرہ حصوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔