اسلام آباد کے پشاور موڑ سستا بازار میں آتشزدگی، 70 اسٹالز جل گئے

Last Updated On 18 July,2018 02:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آبادکے علاقے پشاور موڑ کے ہفتہ وار بازار میں آگ نے درجنوں اسٹالوں کو لپیٹ میں لے لیا، دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے، امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔

جنریٹرز پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا، فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، ریسکیو کے مطابق، آگ میں پھنسے 10 افراد کو نکال لیاگیا۔