اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ وکیل اکبر ایس بابر نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی سے نکالے جانے کے حوالے سے ستمبر 2011 کا لیٹر سامنے نہیں آیا، لیٹر کے اصلی ہونے بارے کوئی ثبوت موجود نہیں، پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کی کچھ تفصیلات حنیف عباسی کیس میں پہلے ہی پیش کی جا چکی ہیں۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا قانون کے مطابق سکروٹنی کا عمل جاری ہے، 31 جولائی کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف درخواستوں پر بھی سماعت ہے۔