مانسہرہ: مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 31 July,2018 10:47 pm

مانسہرہ: (دنیا نیوز) مانسہرہ کے علاقہ بٹل دوراہا میں مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقہ بٹل دوراھا کے مقام پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا ہے۔ قتل ہونے والوں میں سسر، بہو اور پوتی شامل ہیں، تینوں افراد پیشی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ تہرے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔